میسورو،24مئی(سیاست نیوز) ایک خطرناک حادثہ میں تین چارٹرڈ اکاونٹنٹس بننے کے خواہشمند ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح میسورو کے پیریا پٹنا کے بائلاکپُے علاقہ میں پیش آیا۔مرنے والوں کی شناخت بیجا پور سے تعلق رکھنے والے 25سالہ راکیش اور بنگلورو کے رہنے والے 26سالہ جیون وی ہیگڑے کے طورپر کی گئی ہے۔یہ دونوں مڈیکری میں اپنے دوست کے پاس جاکر بائیک پر واپس ہورہے تھے کہ ان کی بائیک کار سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں جیون موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی کی پچھلی نشست پر سوار راکیش کی اسپتال منتقل کرنے کے دوران موت ہوگئی۔اس حادثہ میں کار میں سوار چار افراد بھی زخمی ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔